کمرشلایزیشن فیس کی عدم ادائیگی پر 45 عالی شان عمارتیں سیل

Feb 15, 2023 | 11:22 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز:  ایل ڈی اے ٹیموں نے  کا ریکوری آپریشن میں کمرشلایزیشن فیس ادا نا کرنے پر 45 املاک کو سربمہر  کر دیا۔ 

رپورٹ کے مطابق ڈی جی ایل ڈی اے عامر احمد خان کی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹیموں کا ریکوری آپریشن جاری ہے جس میں 45 املاک کو سربمہر کر دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ سلمان محفوظ کی زیر نگرانی علامہ اقبال ٹاؤن اور سمن آباد سکیم میں کارروائیاں کی گئیں۔سمن آباد زون میں کمرشلایزیش فیس کی عدم ادائیگی اور بغیر اجازت کمرشل کرنے پر 25 عمارتوں کو سر بمہر کر دیا گیا جبکہ علامہ اقبال ٹاؤن میں کمرشلایزیش فیس نہ ادا کرنے اور بغیر اجازت کمرشل کرنے پر 20 عمارتوں کو سر بمہر کر دیا گیا۔ سیل کی جانے والی عمارتوں میں بینک، سکول، فارمیسیز ، گراسری سٹور اور دیگر دوکانیں بھی شامل ہیں۔ ی جی ایل ڈی اے عامر احمد خان کے مطابق بار بار نوٹسز جاری کرنے کے باوجود کمرشلایزیش فیس کی عدم ادائیگی پر کارروائیاں کی گئی ہیں۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-02-15/news-1676441987-3540.mp4

مزیدخبریں