منی بجٹ: ایریٹڈ مشروبات پر فیڈرل ایکسائزڈیوٹی 20 فیصد تک بڑھانے کی تجویز

Feb 15, 2023 | 11:19 AM

ایک نیوز: مشروبات بھی عوام کی پہنچ سے دور ہونے لگے۔ وفاقی حکومت نے منی بجٹ میں ایریٹڈ مشروبات پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح 20 فیصد تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آج پیش ہونے والے منی بجٹ میں ایریٹڈ مشروبات پر ایف ای ڈی کی شرح 13 فیصد سے بڑھا کر 20 فیصد تک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسی طرح نان ایریٹڈ مشروبات پر 10 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگائی جائے گی۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ہوائی ٹکٹ پر بھی سیلز ٹیکس کی شرح بڑھائی جائے گی۔

یاد رہے کہ آئی ایم ایف کے مطالبے پر حکومت نے 115 ارب روپے کے ٹیکس اقدامات اٹھالیے۔ 170 ارب روپے کا منی بجٹ آج پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ لگژری آئٹمنز پر ٹیکس لگا کر 60 سے 70 ارب روپے تک کی آمدن کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق مہنگائی کا نیا طوفان آنے کو تیار کھڑا ہے۔وفاقی حکومت 170 ارب کا منی بجٹ آج پارلیمنٹ میں پیش کرے گی۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے مطالبے پر حکومت نے 115 ارب روپے کے ٹیکس اقدامات اٹھا لیے ہیں۔

مزیدخبریں