ن لیگ کے وزراء نےبغیرتنخواہ کام کرنےکا فیصلہ کرلیا

ن لیگ کے وزراء نےبغیرتنخواہ کام کرنےکا فیصلہ کرلیا
کیپشن: ن لیگ کے وزراء نےبغیرتنخواہ کام کرنےکا فیصلہ کرلیا

ایک نیوز: پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وزیروں نے بڑا فیصلہ کرلیا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے وزرا بغیر تنخواہ کام کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے وزراء نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں بغیر تنخواہ کام کرنے کا کہا،وزراء نے یہ فیصلہ ملک کو درپیش معاشی مشکل حالات کے پیش نظر قومی جذبے کے تحت کیا۔

12وفاقی وزراءکا تعلق پاکستان مسلم لیگ (ن) سے ہے،3وزرائے مملکت کا تعلق پاکستان مسلم لیگ (ن) سے ہے۔مسلم لیگ (ن) کے وفاقی وزرا، وزرا مملکت رضاکارانہ بنیادوں پر کام کریں گے، وزیراعظم پہلے ہی 14معاونین خصوصی کی بلامعاوضہ کام کرنے کی درخواست منظور کرچکے ہیں۔ملک کی تاریخ میں پہلی مثال ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں کابینہ کے ارکان بلامعاوضہ کام کریں گے۔