ایک نیوز: نشتر ہسپتال میں لاشوں کی بےحرمتی کے معاملے میں نئی پیش رفت۔ عدالت نے محکمہ داخلہ اور محکمہ صحت کی جانب سے کارکردگی رپورٹ کے لیے مہلت کی استدعا مسترد کردی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں نشتر ہسپتال ملتان میں لاشوں کی بے حرمتی اور لاوارث لاشوں کی شناخت کے نظام پرعمل درآمد کیس کی سماعت ہوئی۔ لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس ساجد محمود سیٹھی نےسماعت کی۔
وائی ڈے اے کے سیکرٹری ڈاکٹر سلمان کاظمی کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔ جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ لاوارث لاشوں کی شناخت کے لئے بنائے گئے میکنزم پرکوئی عمل نہیں ہو رہا۔ محکمہ صحت اور نادرا بے معنی رپورٹیں داخل کرکے بری الزمہ نہیں ہو سکتا۔
عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب کو ایک ہفتے میں عمل درآمد رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے محکمہ داخلہ اور محکمہ صحت کی جانب سے کارکردگی رپورٹ کےلئے مہلت کی استدعا مسترد کردی۔ عدالت نے وفاقی حکومت کو بھی عمل درآمد رپورٹ پیش کرنے کا حکم دےدیا۔ سیکرٹری صحت پنجاب کی جانب سے جواب جمع کرادیا گیا۔
سیکرٹری صحت نے اپنے جواب میں کہا کہ عدالتی حکم پر عمل کرتے ہوئے اجلاس بلا کر معاملات طے پاگئے۔