ایک نیوز: ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی) نے ایک ماہ میں تیسری مرتبہ گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹویوٹا آئی ایم سی نے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بےقدری کو اس کی وجہ قرار دیا ہے۔ کمپنی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ معاشی حالات کی وجہ سے انہیں گاڑیوں کی قیمتیں برقرار رکھنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
گاڑیوں کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کردیا گیا ہے:
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کمپنی نے فورچونر اور ٹویوٹا ہائی لکس کی فروخت میں غیریقینی اضافہ ریکارڈ کیا ہے۔ جس کے بعد کمپنی پاکستان میں دونوں گاڑیوں کے مزید ماڈلز بھی متعارف کروانے کا سوچ رہی ہے۔