ایک نیوز: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے منی بجٹ کی منظوری سے پہلے ہی سگریٹس پر ٹیکس دگنا کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی شرائط پر 170 ارب روپے کا منی بجٹ آج پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا لیکن ایف بی آر نے منی بجٹ کی منظوری سے پہلے ہی سگریٹس پر ٹیکس دگنا کر دیا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے مقامی طور پر تیار ہونے والے سگریٹس پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق 9 ہزار روپے مالیت سے زائد کے فی ایک ہزار سگریٹس کے پیکٹ پر ڈیوٹی بڑھا کر 16 ہزار 500 روپے مقرر کردی گئی ہے۔
اس کے علاوہ 9 ہزار روپے سے کم قیمت والے فی ایک ہزار سگریٹس کے پیکٹ پر ڈیوٹی 5 ہزار پچاس روپے مقرر کی گئی ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق سگریٹس پر فکسڈ ڈیوٹی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔