ہاردک پانڈیا نے دوبارہ شادی کرلی

Feb 15, 2023 | 10:04 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: بھارتی کرکٹ ٹیم کے  آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے ایک بار پھر شادی کرلی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہاردک پانڈیا نے 31 مئی 2020 کو بالی وڈ اداکارہ نتاشا اسٹینکووچ سےممبئی کی عدالت میں شادی کی تھی اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔ کورنا وائرس کے باعث کورٹ میرج ہونے کی وجہ سے ہاردک  پانڈیا  اور نتاشا نے شادی کی کوئی شاندار تقریب منعقد نہیں کی تھی لیکن دونوں نے 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے  پر دھوم دھام سے دوبارہ شادی کی ہے۔ ہاردک پانڈیا اور نتاشا کی شادی کی تقریب راجستھان کے شہر ادے پور میں دریا کنارے ایک شاندار ہوٹل میں منعقد ہوئی۔تقریب میں بھارتی کھلاڑی ہاردک پانڈیا اور نتاشا کے قریبی دوست اور اہل خانہ نے شرکت کی تھی۔ شادی کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں،

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نتاشا نے شادی کے موقع پرسفید رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا جبکہ ہاردک پانڈیا نے بظاہر سیاہ رنگ کا سوٹ پہنا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت اور آسٹریلیا کے مابین ٹیسٹ سیریز جاری ہے، ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل نہ ہونے کی وجہ سے بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نےکرکٹ سے بریک لیا ہوا ہے۔

مزیدخبریں