کراچی میں شدید دھند، حد نگاہ میں کمی،ڈرائیورزکو مشکلات کا سامنا

کراچی میں شدید دھند، حد نگاہ میں کمی،ڈرائیورزکو مشکلات کا سامنا

ایک نیوز: کراچی کے مختلف علاقوں میں علی الصبح شدید دھند سے حد نگاہ میں کمی آگئی،موٹر سائیکل سواروں اور گاڑیوں کے ڈرائیورز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں رات گئے سے شروع ہونے والی دھند صبح صبح شدت اختیار کرگئی۔ دھند کے باعث موٹر سائیکل سواروں اور گاڑیوں کے ڈرائیورز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔موٹر وے پولیس نے ڈرائیوروں کو گاڑی احتیاط سے چلانے کی ہدایت کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق حد نگاہ 1500 میٹرز تک گری۔ وقت گزرنے کے ساتھ حد نگاہ میں بہتری آئی گی۔شہر کا موجودہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جا رہا ہے،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔اس وقت شہر کے کھلے مقامات پر ہلکی دھند چھائی ہوئی ہے۔دھند کے باعث شہر کے مضافاتی علاقوں میں حد نگاہ متاثر ہوگئی ہے۔

 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-02-15/news-1676436564-2538.mp4