قومی اسمبلی: پی ٹی آئی کے کئی ارکان پارلیمنٹ لاجز کے نادہندہ نکلے

قومی اسمبلی: پی ٹی آئی کے کئی ارکان پارلیمنٹ لاجز کے نادہندہ نکلے
کیپشن: National Assembly: Many PTI MPs have turned out to be defaulters of lodges

ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق ارکان قومی اسمبلی پارلیمنٹ لاجز میں رہائش کی مد میں نادہندہ ہوگئے۔

دستاویز کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق ارکان قومی اسمبلی پر پارلیمنٹ لاجز کے کرائے، بجلی، سوئی گیس کی مد میں لاکھوں روپے واجب الادا ہیں۔

 سابق وفاقی وزیر فخر امام پارلیمنٹ لاجز کے 2 لاکھ 59 ہزار روپے نادہندہ نکلے ہیں۔ فخر امام پر لاجز میں رہائش گاہ کے بجلی کے بل کی مد میں 49 ہزار سے زائد روپے واجب الادا ہیں جبکہ وہ گھر کے کرائے کی مد میں 2 لاکھ 10 ہزار روپے کے نادہندہ ہیں۔

 سابق وفاقی وزیر علی زیدی پارلیمنٹ لاجز کے 1 لاکھ 51 ہزار روپے کے نادہندہ ہیں، ادھر صداقت عباسی کے ذمے ساڑھے 7 لاکھ روپے واجب الادا ہیں۔

پی ٹی آئی کی کنول شوزب 5 لاکھ 98 ہزار کی نادہندہ ہیں جبکہ منورہ بی بی پر 16 لاکھ 12 ہزار روپے واجب الادا ہیں۔

  عاصمہ قدیر 4 لاکھ روپے اور عندلیب عباس 60 ہزار روپے کی نادہندہ ہیں جبکہ ابراہیم خان 60 ہزار اور کرامت علی کھوکھر پر 85 ہزار روپے واجب الادا ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امجد علی خان کے ذمہ 43 ہزار، حیدر علی خان 13 لاکھ 92 ہزار، علی خان جدون 56 ہزار اور مجاہد علی 11 لاکھ 67 ہزار کے نادہندہ ہیں۔

 شیر علی ارباب پر 3 لاکھ 61 ہزار، گل داد خان پر 2 لاکھ 96 ہزار، ساجد خان ایک لاکھ 92 ہزار، عامر محمود کیانی 2 لاکھ 69 ہزار، شوکت علی بھٹی پر 8 لاکھ 40 ہزار اور ملک عمر اسلم 60 ہزار روپے واجب الادا ہیں۔