پی ٹی آئی پارلیمانی بورڈ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

Feb 15, 2023 | 00:26 AM

ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اجلاس میں جنوبی پنجاب کے سابقہ ایم پی ایز کو ہی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی بیانیے کا ساتھ دینے والے ایم پی ایز ہی آئندہ انتخابات میں امیدوار ہوں گے۔جنوبی پنجاب سے 2018 کے الیکشن میں ناکام رہ جانے والے امیدواروں پر نظرثانی کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے پارلیمانی بورڈ کو ہدایت کی ہے کہ ہارنے والے حلقوں سے اچھے امیدواروں کے لیے سروے پر کام جاری رکھا جائے۔

پی ٹی آئی نے ضمنی انتخابات کے لیے حماد اظہر کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیا ہے، وہ این اے 126 لاہور میں پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔

حماد اظہر 2018 کے عام انتخابات میں بھی این اے 126 لاہور سے پی ٹی آئی ٹکٹ پر انتخاب جیت چکے ہیں۔

مزیدخبریں