لا افسران کی برطرفی کیس کا تحریری فیصلہ

لا افسران کی برطرفی کیس کا تحریری فیصلہ
کیپشن: Written Decision on Dismissal of Law Officers Case

ایک نیوز :لاہور ہائیکورٹ میں   ایڈوکیٹ جنرل پنجاب اور لاء افسران کی برطرفی سے  متعلق کیس کا  تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا ۔

تفصیلات کےمطابق لارجر  بینچ نے چار ایک کے تناسب سے نگران حکومت کی درخواست منظور کرلی،تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ چار ججز نے  نگران حکومت سمیت دیگر درخواستیں جزوی طور پر منظور کی ہیں، بینچ کے رکن جسٹس عاصم حفیظ نے فیصلے سے اختلاف کیا، عدالت ایڈوکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس سمیت دیگر لاء افسران کی برطرفی کا نوٹیفکیشن برقرار رکھتی ہے، عدالت حمزہ شہباز کے دور کے لگائے گئے لاء افسران کو بھی برطرف کرنے کا حکم دیتی ہے۔