قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کا شیڈول جاری 

Feb 15, 2023 | 00:08 AM

ایک نیوز :سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان کے زیر اہتمام1500 اور 100 روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی آج ہوگی۔

ترجمان نے کے مطابق 1500روپے مالیت والے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی رواں سال کی دوسری اور مجموعی طور پر 89ویں قرعہ اندازی ہے جس کا پہلا انعام 30 لاکھ روپے کا ایک، دوسراانعام 10لاکھ روپے کے3 اور تیسرا انعام 18500روپے مالیت کے 1696انعامات ہیں۔

مذکورہ انعامی بانڈز کی سیریز پر کل 1700 انعامات دیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں ایک خصوصی تقریب سٹیٹ بینک آف پاکستان کوئٹہ کی عمارت میں منعقد ہو گی جس میں مختلف مکاتب فکر کی اہم شخصیات شرکت کریں گی اور شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیب انعام افراد کا چناؤ کیا جائے گا۔

ترجمان نے کہا کہ100روپے مالیت کے سٹوڈنٹس ویلفیئر بانڈز کی قرعہ اندازی بھی 15 فروری کوراولپنڈی میں ہوگی جس کاپہلا انعام 7لاکھ روپے کاایک، دوسرا انعام 2لاکھ روپے مالیت کے3 اور تیسرا انعام ایک ہزارروپے مالیت کے 1199 انعامات ہوں گے۔

 یہ رواں سال کی تیسری اور مجموعی طور پر37 ویں قرعہ اندازی ہو گی، اس ضمن میں ایک خصوصی تقریب 15 فروری کی صبح سٹیٹ بینک آف پاکستان راولپنڈی میں منعقد ہو گی جس میں شفاف کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیبوں کاچناؤ کیا جائیگا۔

مزیدخبریں