اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپننگ بلے باز ایلکس ہیلز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے جاری ساتویں ایڈیشن سے دستبردار ہو گئے ہیں۔
الیکس ہیلز نے پی ایس ایل چھوڑنے کے فیصلے کے بارے میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی انتظامیہ کو آگاہ کردیا ہے۔
ٹیم انتظامیہ نے کہا کہ اسٹار بلے باز نے ذاتی وجوہات کی بنا پر دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے۔فرنچائز کی انتظامیہ نے کہا کہ ہم ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔
ہیلز نے ببل کی تھکاوٹ کی وجہ سے پی ایس ایل سے دستبرداری اختیار کر لی ہے۔الیکس ہیلز نے اس سیزن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے سات میچ کھیلے جس میں دو نصف سنچریاں کے ساتھ 255 رنز بنائے۔
دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ کے کولن منرو بھی فٹنس مسائل سے دوچار ہیں، کولن منرو کا میڈیکل چیک اپ آج دوپہر میں ہوگا۔
خیال رہے کہ کولن منرو کو چند روز قبل ٹریننگ کے دوران دائیں بازو پر بال لگی تھی، کولن منرو بیٹنگ کے دوران تکلیف محسوس کر رہے ہیں۔