پاکستان میں تھوڑی غربت کم ہوئی اسے کامیابی سمجھتا ہوں: وزیراعظم

Feb 15, 2022 | 12:02 PM

admin
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں تھوڑی غربت کم ہوئی اسے کامیابی سمجھتا ہوں، لوگوں کے گھروں میں گاڑیاں ہیں، اچھا لائف اسٹائل ہے مگر ٹیکس نہیں دیتے، بہت جلد ایسے لوگوں تک پہنچنے والے ہیں جو ٹیکس نہیں دیتے۔
ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم راست کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 22 کروڑ عوام کسی بھی ملک کی بہت بڑی طاقت ہوتی ہے، دنیا میں آگے بڑھنے کیلئے ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانا ہوگا، راست پروگرام عام آدمی کی سہولت کیلئے ہے۔
عوام کو ڈیجیٹل نظام کی جانب لے جانے کیلئے کوشاں ہیں، یو این ڈی پی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں غربت کم ہوئی، ہمیں خیبرپختونخوا میں اس لیے ووٹ ملے کیونکہ ہم نے وہاں غربت کم کی، پاکستان میں تھوڑی غربت کم ہوئی اسے کامیابی سمجھتا ہوں، امیر ترین ممالک میں بھی غربت میں اضافہ ہوا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 22 کروڑ لوگوں میں سے 20 لاکھ ٹیکس دیتے ہیں، بہت سے لوگ اچھا لائف اسٹائل گزار رہے ہیں مگر زیرو ٹیکس دیتے ہیں، بہت جلد ایسے لوگوں تک پہنچنے والے ہیں جو ٹیکس نہیں دیتے، لوگوں کے گھروں میں گاڑیاں ہیں، اچھا لائف اسٹائل ہے مگر ٹیکس نہیں دیتے۔
قبل ازیں گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا کہ آج بینک لوگوں کو گھر بنانے کیلئے قرض فراہم کر رہے ہیں، وزیراعظم کا وژن ہے بینکاری نظام ہر طبقے کو میسر آئے، راست کے ذریعے ادائیگی چند سیکنڈز میں ہو جائے گی، راست فوری ادائیگی کا ایک نظام ہے، بینکاری ہر آدمی تک پہنچانے کیلئے راست بالکل مفت ہے، وزیراعظم نے ہمیشہ بینکنگ نظام بہتر بنانے کی ہدایت کی، اپنے موبائل فون نمبر کو راست کیساتھ رجسٹرڈ کرایا جاسکتا ہے۔
رضا باقر کا کہنا تھا کہ راست کو آپ اپنے بینک اکاؤنٹ کیساتھ لنک کرسکتے ہیں، راست میں کوئی پوشیدہ چارجز نہیں ہیں، راست ایپ انٹرنیٹ بینکنگ کے چینلز پر موجود ہے، راست پیمنٹ سسٹم ملک میں ادائیگیاں آسان بنائے گا، نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت بینکوں نے 131 ارب قرض کی منظوری دی۔
وزیر خزانہ شوکت نے کہا کہ راست کے ذریعے رقوم کی ترسیل آسان ہوگی، راست پروگرام کی مدد سے ای کامرس کو فروغ ملے گا، راست کے ذریعے چند سیکنڈز میں ٹرانزیکشن ہوگی۔
مزیدخبریں