ایک نیوز:ضلع لاہور میں16دسمبر بروز کل سوموار تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
ڈی سی لاہور نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا،کل بروز 16دسمبر لاہور شہر کے تمام پبلک و پرائیویٹ سکول و کالجز بند رہیں گے،تمام یونیورسٹیاں کھلی رہیں گی،گورنمنٹ و پرائیویٹ سکول و کالجز میں چھٹی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
ڈی سی لاہورکا کہنا ہے کہ سقوطِ ڈھاکہ اور اے پی ایس سانحہ پشاور کے شہداء کی یاد میں نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، شہدائے آرمی پبلک سکول کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے، 16دسمبر 2014 کا سانحہ بہت گہرا زخم ہے جس کا بھرپانا ممکن نہیں ہے، سانحہ پشاور میں بچوں کی شہادت نے قوم کو مضبوط اور متحد کیا۔
موسیٰ رضا نے کہا کہ پاکستان جلد ایک پر امن ملک ہو گا، ،16دسمبر 1971 پاکستان کے لئے انتہائی اہم ہے کیونکہ اسی تاریخ کو سقوط ڈھاکہ کا سانحہ پیش آیا، اس روز پاکستان کا ایک اہم حصہ بھارتی جارحیت کے نتیجے میں الگ ہوا۔
اے پی ایس سانحہ پشاور:کل لاہور میں سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے
Dec 15, 2024 | 18:23 PM