پنجاب بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کل سے ہو گا

Dec 15, 2024 | 17:48 PM

 ایک نیوز: پنجاب بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کل بروز پیر سے ہو گا۔
  پولیو کے خلاف سب نیشنل امیونائزیشن مہم 22 دسمبر تک جاری رہے گی، لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد سمیت بڑے اضلاع میں یہ سات روزہ مہم ہوگی ، مہم میں ویکسین سے محروم بچوں کو قطرے پلانے کے لئے دو دن مختص کیے گئے ہیں۔ 
ربراہ انسداد پولیو پروگرام کا کہنا ہے کہ باقی اضلاع میں یہ مہم پانچ روز تک جاری رہے گی، صوبے میں مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے 23.3 ملین بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
  مہم میں دو لاکھ سے زائد پولیو ورکرز حصہ لیں گے، پنجاب میں 2024 کے دوران پولیو کا ایک کیس رپورٹ ہوا، بیرونی وائرس کی وجہ سے پنجاب کو پولیو وائرس کے پھیلاؤ کے نمایاں خطرات کا سامنا ہے۔
 خاص طور پر ان خطوں سے جو پولیو وائرس کے ریزروائر ہیں، ویکسین پولیو سے بچاو کا سب سے مفید ذریعہ ہے، والدین گھر گھر آنے والی پولیو ٹیموں سے تعاون کریں۔

مزیدخبریں