پولیو کیخلاف جنگ میں تعاون پر عالمی شراکت داروں کے شکر گزار ہیں:شہباز شریف

پولیو کیخلاف جنگ میں تعاون پر عالمی شراکت داروں کے شکر گزار ہیں:شہباز شریف
کیپشن: We are grateful to international partners for their cooperation in the fight against polio: Shahbaz Sharif

ایک نیوز:انسداد پولیو مہم کی تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، ر و ا ں سال کی آخری انسداد پولیو مہم 16 سے 19 دسمبر تک جاری رہے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پولیو کیخلاف جنگ میں تعاون پر عالمی شراکت داروں کے شکر گزار ہیں،سعودی عرب،بل گیٹس فاؤنڈیشن ،ڈبلیو ایچ او کا تعاون قابل ستائش ہے،پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے سعودی ولی عہد کا کردار قابل قدر ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ صوبوں کے ساتھ مل کر پولیو کے خلاف جنگ جیتیں گے،ملک میں60پولیو کیسز کا سامنے آنا باعث تشویش ہے،والدین انسداد پولیو مہم میں ورکروز کے ساتھ تعاون یقینی بنائیں، بھرپو ر عزم کے ساتھ پولیو کو ملکی سرحدوں سے باہر نکال کر دم لیں گے،انسداد پولیو کے حوالے سے پاکستان اہم موڑ پر کھڑا ہے۔