فاسٹ بولر محمد عرفان بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر 

Dec 15, 2024 | 16:07 PM

ایک نیوز: فاسٹ بولر محمد عرفان بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے۔
بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا،عرفان کا کہنا تھا کہ سپورٹ کرنے پر ساتھی کھلاڑیوں، کوچز اور تمام لوگوں کا شکر گزار ہوں۔
محمد عرفان نے 4ٹیسٹ، 60ون ڈے اور22ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی، ان سے قبل عماد وسیم اور محمد عامر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔    

محمد عرفان سے قبل  گزشتہ روز فاسٹ بولر محمد عامر نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کیا تھا جبکہ آل راؤنڈر عماد وسیم دو روز قبل ریٹائرمنٹ کااعلان کر چکے ہیں۔ 

مزیدخبریں