ایک نیوز:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ امن و امان کنٹرول کرنا وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے،صوبائی حکومت بھی امن وامان بہتر بنانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ امن و امان کیلئے پولیس فرنٹ لائن کا کردار ادا کر رہی ہے،دہشتگردوں کیخلاف لڑ اور قربانیاں بھی دے رہے ہیں، جو خلا آیا ہے اسے پُر کرنے میں وقت تو لگے گا، جب سے پی ڈی ایم حکومت آئی ہے امن و امان خراب ہوا۔
وزیراعلیٰ کے پی کےکا کہنا تھا کہ وفاق میں ہماری حکومت نہیں ہے،مسائل کا سامنا ہے، آئی ایم ایف پروگرام کے تحت سب سے بہتر کارکردگی خیبرپختونخوا کی ہے، خیبرپختونخوا میں کام ہورہا ہے،تبھی تو ہمارا ریونیو بڑھا ہے،دہشت گردوں کو کنٹرول کر لیں گے۔