ایک نیوز: ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی جاری ہے، ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مغربی بلوچستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے،اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔
کوئٹہ، چمن، زیارت ، پشین، چاغی، قلعہ عبداللہ میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے،پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری، گلیات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔
کے پی کے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے،گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے، کشمیر میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
ملک میں موسم سرد اور خشک ،پہاڑی علاقوں میں برفباری کاامکان
Dec 15, 2024 | 12:50 PM