ایک نیوز: شام کے اپوزیشن رہنما کا کہنا ہے کہ اسرائیل کوخبردارکرتے ہیں شام پرحملے بند کردے، اسرائیل سے تنازع نہیں چاہتے۔
اپوزیشن رہنما احمد الشعرانے کہا کہ شامی عوام جنگ سے تھک چکے ہیں، اسرائیل نے شامی علاقے پرقبضہ کررکھا ہے،خطے میں نئی کشیدگی کاخطرہ ہے، 13سال سےجاری جنگ ہمیں نئے تنازع میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دیتی۔
احمد الشعرا کا کہنا تھا کہ شام کی تعمیر نو کیلئے دمشق میں مغربی سفارتی حکام سے رابطے میں ہیں، بشارالاسد کےحمایتی روس اورایران سے کوئی دشمنی نہیں، تعلقات پرنظر ثانی چاہتے ہیں۔
اسرائیل شام پرحملے بند کرے،تنازع نہیں چاہتے:اپوزیشن رہنما احمد الشعرا
Dec 15, 2024 | 12:20 PM