ٹانک سٹی ،پولیس لائنزپرحملہ کرنیوالے5دہشت گردہلاک،3پولیس اہلکارشہید

Dec 15, 2023 | 22:34 PM

ایک نیوز :خودکش بمبار سمیت دہشت گردوں کا ٹانک سٹی میں پولیس لائنز پرحملہ،جوابی کارروائی میں 5دہشت گرد مارے گئے،3پولیس اہلکار بھی شہید ہو  گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ٹانک پولیس لائنز پرحملے کے بعد سکیورٹی پرمامور پولیس اہلکاروں نے سخت مزاحمت کی۔ علاقے میں موجود دیگر  سکیورٹی فورسز کے اہلکار بھی فوری پولیس فورس کی مدد کے لئے پہنچے اور موثر جوابی آپریشن میں تمام 5 دہشت گرد مارے گئے، تاہم دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران تین پولیس اہلکار بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق پولیس اہلکاروں کا موثر جواب دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کے غیر متزلزل عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے، سیکیورٹی فورسز ملک میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لئے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہیں.

مزیدخبریں