عمران خان قومی ہیرو،تصویر میرے گھر میں لگی ہوئی ہے، چیف الیکشن کمشنر

انتخابات کا شیڈول تیار ،آج ہی جاری ہوگا، چیف الیکشن کمشنر
کیپشن: انتخابات کا شیڈول تیار ،آج ہی جاری ہوگا، چیف الیکشن کمشنر

ویب ڈیسک: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے چیئرمین پی ٹی آئی کو ’’سلیبرٹی اور قومی ہیرو‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹ میں سے پسندیدہ پلئیر عمران خان ہیں، میرے گھر میں ان کی تصویر لگی ہوئی ہے۔ 
صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران چیف الیکشن کمشنر کاکہنا ہے کہ تحریک انصاف کا مخالف نہیں ہوں، انہوں نے میری نامزدگی کی، اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کے تمام جماعتوں کو لیول پلئنگ فیلڈ دی جائے، پی ٹی آئی کے تمام مقدمات کے فیصلے میرٹ پر ہوں گے۔
سکندر سلطان راجا نے مزید کہا کہ حلقہ بندیاں بلکل ٹھیک ہوئی ہیں، ن لیگ لاہور میں ناخوش ہے، الیکشن شیڈول تیار ہے، میں نے کبھی نہیں کہا کہ الیکشن میں تاخیر ہو سکتی ہے، خبر دینے سے پہلے تصدیق کر لیا کریں۔
سکندر سلطان راجا کاکہنا ہے کہ ہائی کورٹس کے انکار کے بعد بیوروکریسی سے آراوز لیے، الیکشن کمیشن آج ہی شیڈول جاری کریگا، عملی طور پر آر اوز کی تربیت کے بعد شیڈول جاری ہونا چاہیے ۔