ویب ڈیسک :چیمپئنز ٹرافی 2025کے پاکستان میں انعقاد کیلئے آئی سی سی اور پی سی بی کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔
معاہدے پر آئی سی سی کے جونتھن اور پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے دستخط کیے۔ ذکا اشرف نے معاہدے کے موقع پر آئی سی سی حکام کو تفصیلی بریفنگ دی۔چیئرمین پی سی بی نے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی جانب سے چیمپیئنز ٹرافی کی بہترین طور پر میزبانی کرنے کے بارے میں آگاہ کیا اور ٹرافی کی شریک ٹیموں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کے بارے میں یقین دہانی کرائی ۔
آئی سی سی حکام نے ذکا اشرف کی بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کیا جس کے بعد معاہدے کو حتمی شکل دے دی گئی۔