ایک نیوز : گلوکار عاطف اسلم نے میڈیکل لیبارٹری کے قیام کیلئے دو کروڑ روپے عطیہ کردیئے۔
عاطف اسلم کی جانب سے عطیے کی رقم ویلفیئر آرگنائزیشن جے ڈی سی کو دی گئی ہے جو ہیلتھ پروجیکٹ میں استعمال کرے گی۔
عاطف اسلم نے کچھ عرصہ قبل سفاک اسرائیلی افواج کے ہاتھوں ظلم و ستم کے شکار فلسطینی عوام کے لیے 15 ملین کی امداد بھی عطیہ کی تھی۔
مداحوں کی جانب سے گلوکار کے انسانیت کیلئے ڈونیشن کو بہت پسند کیا جارہا ہے اور وہ اس پر عاطف اسلم کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔