ریٹرننگ افسران کی تعیناتی کیس، سیاسی جماعتوں کا لارجربینچ میں فریق بننے کافیصلہ 

Dec 15, 2023 | 19:00 PM

ایک نیوز :ریٹرننگ افسران کی تعیناتی کیس کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست پرتشکیل دیئے لارجر بینچ میںسیاسی جماعتوں نے فریق بننے کا فیصلہ کرلیا۔
 8 فروری 2024 کے عام انتخابات کے بروقت انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے مسلم لیگ(ن) نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کا فیصلہ کیا ہے، مسلم لیگ (ن) لاہور ہائیکورٹ کے ریٹرننگ افسران سے متعلق فیصلے کے خلاف لارجر بینچ میں فریق بنےگی۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف اور صدر شہباز شریف نے پارٹی کو گرین سگنل دے دیا جس کے بعد ن لیگ کی لیگل ٹیم نے پٹیشن تیار کرنا شروع  کردی ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی  نے بھی لاہور ہائی کورٹ کے عام انتخابات کے کیس میں  فریق بننے کا فیصلہ کیا ہے، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین آصف علی زرداری نے  فوری طور پر پٹیشن فائل کرکے فریق بننے کا فیصلہ کیا ہے۔
مسلم لیگ ق نے بھی ریٹرننگ آفیسرز اور ڈسٹرکٹ  ریٹرننگ آفیسرز  کے جوڈیشل یا سول ہونے کے کیس میں فریق بننے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ فیصلہ شجاعت حسین کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس  میں کیا گیا ۔
دریں اثنا استحکام پاکستان پارٹی نے بھی لاہور ہائی کورٹ میں زیر سماعت عام انتخابات کیس میں پارٹی بننے کا فیصلہ کیا  ہے،  چیئرمین استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر خان ترین اور صدر عبد العلیم خان  فوری طور پر پیٹیشن فائل کرکے فریق بنیں گے۔
علاوہ ازیں بلوچستان عوامی پارٹی نے بھی عام انتخابات کیس میں فریق بننے کا فیصلہ کیا ہے۔ سربراہ بی اے پی خالد مگسی نے لیگل ٹیم کوپٹیشن دائر کرنے کی ہدایت کردی  ہے جس کے بعد بی اے پی کی لیگل ٹیم کیس میں فریق بنانے درخواست تیار کررہی ہے۔

مزیدخبریں