ویب ڈیسک : ترکیہ کے رکن پارلیمنٹ حسن بتمس غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر تقریر کے دوران اچانک دل کا دورہ پڑنے سے زمین پر گر گئے جنہیں ہسپتال پہنچایا گیا مگروہ جانبرنہ ہوسکے ۔
ترک میڈیا کے مطابق 53 سالہ رکن حسن بتمس پارلیمنٹ میں غزہ کی صورت حال پر خطاب کر رہے تھے اور غزہ میں بالخصوص بچوں اور خواتین پر اسرائیلی بربریت کا تذکرہ کرتے ہوئے دل گرفتہ ہوگئے۔
انھوں نے تقریر اختتام ان جملوں پر کیا کہ اگر ہم خاموش رہے تو تاریخ خاموش نہیں رہے گی اور اگر تاریخ خاموش رہی تو سچ خاموش نہیں رہے گا۔ اگر آپ اپنے ضمیر کے عذاب سے بچیں گے تو تاریخ کے عذاب سے نہیں بچ پائیں گے، اگر آپ تاریخ کے عذاب سے بچ بھی گئے تو یاد رکھیں کہ آپ اللہ کے غضب سے نہیں بچ سکو گے۔