شیرافضل مروت کی رہائی تک سیشن کورٹ میں پولیس کاداخلہ بند

Dec 15, 2023 | 18:19 PM

ایک نیوز :لاہور بار ایسوسی ایشن نے شیر افضل مروت کی رہائی تک سیشن کورٹ میں پنجاب پولیس کے داخلے پر پابندی لگا دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہو بار ایسوسی ایشن نے تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر شیر افضل مروت کی رہائی تک پنجاب پولیس کی سیشن کورٹ میں انٹری بند کی۔صدر لاہور بار ایڈوکیٹ رانا انتظار کا کہنا تھا کہ ہمارے مہمان شیر افضل مروت کو رہا کیا جائے، ان کی رہائی تک پولیس کے داخلے پر پابندی ہوگی۔

واضح رہے کہ شیرافضل مروت کی نظربندی پر لاہورہا ئیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کررکھاہے۔

مزیدخبریں