ایک نیوز :محکمہ اینٹی کرپشن نے فواد چودھری کے جوڈیشل ریمانڈ کو چیلنج کر دیا۔
تفصیلات کےمطابق محکمہ اینٹی کرپشن نے موقف اختیار کیا کہ سول جج نے جسمانی ریمانڈ کے بجائے جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیجنے کا غلط فیصلہ کیا،سول جج کا جیل بھیجنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر 5 دن کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے،ایڈیشنل سیشن جج نے اینٹی کرپشن لیگل ٹیم کی درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی۔