آر اوز کی تقرری معطل کراناپی ٹی آئی کی جمہوریت کے خلاف سازش ہے، احسن اقبال

Dec 15, 2023 | 17:51 PM

ایک نیوز :سینیئر رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال نے کہا ہے کہ پوری قوم کی نظریں انتخابات پر لگی ہیں تو پی ٹی آئی کی جانب سے آر اوز کی تقرری کو معطل کروانا جمہوریت کے خلاف سازش ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل و سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے پارلیمانی بورڈ کے دسویں اجلاس کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیاسی مخالفین کو خوب آڑھے ہاتھوں لیا، انہوں نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی جب باہر تھا تب بھی انتشار پھیلانے کی کوشش کی اور اب جیل میں ہے تو الیکشن سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،  پہلے بھی دو صوبوں میں حکومتیں گرا کر جمہوریت پر خودکش حملہ کیا مگر ناکام ہوئے، انکو الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے، الیکشن کمشنر ضروری اقدامات کرکے الیکشن کروائیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی کے نوے فیصد ایم این اے اور ایم پی ایز چھوڑ چکے ہیں ن لیگ کے لوگ بدترین حالات میں بھی چھوڑ کر نہیں گئے،احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ انتخابات کے عمل کو بروقت ہونا چاہیے، الیکشن کمیشن نے پہلے عدلیہ سے کہا لیکن انکار کے بعد انتظامی افسران کو بلایا، پی ٹی آئی اس مرتبہ پھر سیاسی ایجنڈا پورا کرنے کیلئے عدلیہ کا کندھا استعمال کر رہی ہے۔

مزیدخبریں