ڈپٹی کمشنرز کو پھردفعہ144کےنفاذکااختیارمل گیا

Dec 15, 2023 | 16:47 PM

ایک نیوز :نگران حکومت پنجاب نے ڈپٹی کمشنرز کو ایک بار پھر دفعہ 144 کے نفاذ اختیار دے دیا۔

عام انتخابات سے قبل نگران حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا ہے، اور ڈپٹی کمشنرز کو ایک بار پھر دفعہ 144 کے نفاذ کا اختیار دے دیا گیا ۔ اس حوالے سے آرڈنینس جاری کر دیا گیا۔

آرڈیننس کے مطابق ڈپٹی کمشنرز اضلاع میں قیام امن یقینی بنانے کے لئے دفعہ 144 نافذ کر سکیں گے، اور دو ماہ کے لئے دفعہ 144 نافذ کر سکیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل دفعہ 144 کا اختیارمدت ختم ہونے کے باعث منسوخ ہوگیا تھا۔

مزیدخبریں