ریٹرننگ افسران کی تعیناتی کیس،جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 5رکنی لارجر بینچ تشکیل

Dec 15, 2023 | 15:06 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے عام انتخابات کے لیے سرکاری افسران کی خدمات حاصل کرنے کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت کے لیے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 5رکنی لارجر بینچ تشکیل دیدیا ۔لارجر بینچ 18 دسمبر کو کیس کی سماعت کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کرے گا۔ بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس شہرام سرور چوہدری، جسٹس سردار سرفراز ڈوگر، جسٹس سلطان تنویر اور جسٹس جواد حسن شامل ہوں گے۔ جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل سنگل بینچ نے انتخابات کے لیے بیورورکریسی کی خدمات لینے کا الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کردیا تھا۔ سنگل بینچ نے درخواست پر  چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش کی تھی۔

تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹری عمیر خان نیازی نے ایڈووکیٹ ابوذر سلیمان خان نیازی کی وساطت سے الیکشن کے لیے سرکاری افسران  ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران تعینات کرنے کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا تھا۔

مزیدخبریں