کے الیکٹرک اور حکومتی اداروں کے مابین ثالثی معاہدے کے مسودے کی منظوری

Dec 15, 2023 | 14:48 PM

ایک نیوز: نگراں وزیرخزانہ ڈاکڑ شمشاد اختر کی زیرصدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ کمیٹی نے کے الیکٹرک اور حکومتی اداروں کے مابین  ثالثی معاہدے کے مسودے کی منظوری دیدی۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی صدارت میں ای سی سی کا اجلاس ہوا جس میں  ایک نکاتی ایجنڈا پر غور کیا گیا۔ کے الیکٹرک اور حکومتی اداروں کے درمیان معاہدے کا مسودہ منظوری کیلئے پیش ہوا، کمیٹی نے غور وغوض کے بعد کے الیکٹرک اور حکومتی اداروں کے مابین ثالثی معاہدے کے مسودے کی منظوری  دیدی۔ 

پاور ڈویژن کی جانب سے معاہدے کا نظرثانی شدہ مسودہ ای سی سی میں پیش کیا گیا۔ پاور ڈویژن نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کو مسودے بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ کے الیکٹرک کے ساتھ بجلی پیداوار بڑھانے کیلئے پلان کابینہ کمیٹی توانائی میں پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ 

کے الیکٹرک کے ساتھ جنریش پلان میں قیمتوں اور سبسڈیز پر پاور ڈویژن کوخصوصی توجہ کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں وزیر مواصلات، وزیر نجکاری، وزیر توانائی مشیر وزیرخزانہ اور وفاقی سیکریٹریز نے شرکت کی۔

مزیدخبریں