کرکٹر احمد شہزاد نے پاکستان سپر لیگ کو خیرباد کہہ دیا

Dec 15, 2023 | 14:20 PM

ایک نیوز: کرکٹر احمد شہزاد نے پاکستان سپر لیگ کو خیرباد کہہ دیا۔ انہوں نے اس بات کا اعلان سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے کیا۔ 

تفصیلات کے مطابق احمد شہزاد نے اپنے بیان میں کہا کہ ایک اور ڈرافٹ گزر گیا لیکن وہی پرانی کہانی۔ انہوں نے سوال کیا کہ اللّٰہ جانے مجھے کیوں پک نہیں کیا گیا؟

ان کا مزید کہنا تھا کہ تسلسل کے ساتھ ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھا کھیلنے کے لیے محنت کی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ مجھے جان بوجھ کر باہر رکھنے کی کوشش کی گئی ہے۔

پوسٹ کے آخر میں انہوں نے اعلان کیا کہ اپنی عزت نفس کی خاطر پی ایس ایل کو چھوڑا ہے۔ 

مزیدخبریں