انسانی اسمگلنگ روکنے کیلئے ایف آئی اے کی ہاٹ لائن

fia hotline inauguration
کیپشن: fia hotline inauguration
سورس: google

ویب ڈیسک : انسانی سمگلنگ کی شکایت کے اندراج کے لیے ایف آئی اے نے ہاٹ لائن کا آغاز کر دیا ہے۔ ایف آئی اے کے ایک سینیئر اہلکار کا کہنا ہے کہ انسانی سمگلنگ کی شکایات کا فوری جواب دینے میں ہاٹ لائن سے مدد ملے گی۔

پاکستان نے اس سال جون سے انسانی سمگلروں کے خلاف کارروائیوں کو تیز کیا تھا۔ جب یونان میں 300 پاکستانی موت کے منہ میں چلے گئے تھے۔

 واضح رہے ہر سال ہزاروں نوجوان پاکستانی یورپ میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے کے لیے خطروں سے بھرا ہوا سفر کرتے ہیں۔ 'ہیومن ٹریفیکنگ' غریب پاکستانیوں کو بہتر زندگی اور بہتر روزگار کے خواب دکھاتے ہوئے ان استحصال کرتے ہیں اور ان کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالتے ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ آسٹریلوی ہائی کمیشن نے ہاٹ لائن کے لیے مالی معاونت آئی ایل او کے ذریعے فراہم کی تھی۔

ایف آئی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر نے ہاٹ لائن کے آغاز کے سلسلے میں ہونے والی تقریب کے موقع پر کہا کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا اور اچھا آغاز ہے۔ جو 'ہیومن ٹریفیکنگ' سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے بنا ہے۔