ویب ڈیسک : ایرانی زائرین رواں ماہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے آٹھ سال بعد سعودی عرب کا باقاعدہ سفر کر سکیں گے۔
رپورٹ کے مطابق زائرین کو یہ پروازیں سال بھر ایران کے دس مختلف ہوائی اڈوں سے سعودی عرب کے شہر مکہ اور مدینہ جانے کا موقع فراہم کریں گی۔
اس رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ایرانی عمرہ زائرین کی پہلی پرواز 19 دسمبر کو سعودی عرب کے لیے روانہ ہوگی۔
چین کی ثالثی میں مارچ میں ایک معاہدے کے تحت ایران اور سعودی عرب نے مکمل سفارتی تعلقات دوبارہ بحال کرنے کا عندیہ دیا تھا۔ ان دونوں روایتی حریفوں کے درمیان تعلقات 2016 سے منقطع تھے ۔
2016 کے بعد سے، ایرانی باشندوں کو صرف حج کرنے کی اجازت تھی تاہم سفارتی تعلعقات کی بحالی کے بعد ایرانی اب عمرہ ادا کرنے کے بھی اہل ہوں گے جو کہ سال میں کسی بھی وقت کیا جاسکتا ہے۔
فروری 2024 کے آخر تک 70,000 ایرانی زائرین کے سعودی عرب جانے کی توقع بتائی گئی ہے۔
8 سال بعد ایرانی زائرین پر عمرہ کی پابندی ختم
Dec 15, 2023 | 12:35 PM