ایف آئی اے کی کارروائی،انسانی سمگلر گرفتار ،متعدد پاسپورٹس برآمد

Dec 15, 2023 | 11:51 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے ) نے کراچی میں کامیاب کارروائی کے دوران انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کا انسانی سمگلرز کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے اور اس کے دوران سرکل بہادر آباد میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ایف آئی اے ترجمان نے بتایا کہ کارروائی کے دوران گرفتار کئے جانے والے ملزم کی شناخت حمزہ سہیل کے نام سے ہوئی ہے جس سے متعدد پاسپورٹس بھی برآمد کئے گئے ہیں۔

گرفتار ملزم بغیر لائسنس کے عجوہ ٹریول کے نام سے ایجنسی چلا رہا تھا اور سادہ لوح شہریوں کو ملازمت کا جھانسہ دےکر بھاری رقوم وصول کررہا تھا جبکہ ملزم نے متعدد شہریوں سے بیرون ممالک بھجوانے کے نام پر پاسپورٹ وصول کئے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم سے 13 پاسپورٹس ، 12 چیک بکس ، لیپ ٹاپس اور دیگردستاویزات بھی برآمد کی گئی ہیں۔

مزیدخبریں