مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کا 10واں اجلاس جاری

Dec 15, 2023 | 11:47 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کا 10واں اجلاس پارٹی سیکرٹریٹ میں جاری ہے، پارٹی قائد نواز شریف اور صدر شہباز شریف اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔

تفصیلا ت کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف، نائب صدر اور سابق وزیر اعلی حمزہ شہباز، الیکشن سیل کے سربراہ اسحاق ڈار، سیکرٹری جنرل احسن اقبال اور پارٹی کے پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ بھی اجلاس میں شریک ہیں۔

بورڈ اجلاس میں پارٹی کے مرکزی اور صوبائی عہدیداروں کے علاوہ ڈویژنل کوآرڈینیٹرز بھی شریک ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کا پارلیمانی بورڈ آج گجرات، سیالکوٹ اور نارووال سے موزوں امیدواروں کا انتخاب کر رہا ہے۔

پارلیمانی بورڈ 2 دسمبر سے اب تک سرگودھا ڈویژن، ڈسٹرکٹ راولپنڈی، ہزارہ، مالاکنڈ ڈویژن، صوبہ بلوچستان، ڈیرہ غازی خان، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، خانیوال، وہاڑی، لودھراں، ملتان اور گوجرانولہ سے پارٹی امیدواروں کے ناموں پر غور کرچکا ہے۔

مزیدخبریں