لاہور: مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

لاہور: مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
کیپشن: Lahore: 2 robbers were killed by their accomplices in an alleged police encounter

ویب ڈیسک: لاہور کےعلاقے شاد باغ میں مبینہ پولیس مقابلے میں اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے دو ڈاکو ہلاک ہوگئے اور دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس مقابلہ ندیم سرور گھاٹی رنگ روڈ کے قریب ہوا، جہاں چار ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے کہ پولیس نے ناکے پر ملزمان کو روکنے کی کوشش کی تو اس دوران دو موٹرسائیکل سوار پکڑے گئے جبکہ دو فرار ہوگئے۔

پولیس پکڑے جانے والوں ڈاکوو ں سے پوچھ گچھ کررہی تھی کہ اس دوران فرار ہونے والے ملزمان نے واپس آکر پولیس پر فائرنگ شروع کردی، ملزمان کی اپنی ہی فائرنگ سے ان کے دونوں ساتھی مارے گئے اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی شناخت ذیشان اور عابد کے نام سے ہوئی ہے، جو درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھے۔