ایک نیوز: سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز آج نجی دورے پر بیرون ملک روانہ ہو رہے ہیں، ان کی جگہ جسٹس سردار طارق مسعود قائم مقام چیف جسٹس کا منصب سنبھالیں گے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج نجی دورے پر بیرون ملک روانہ ہوجائیں گے، جبکہ جسٹس سردارطارق مسعود کل قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھائیں گے۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا دورہ 14 روز پر مشتمل ہوگا، ان کی جگہ جسٹس سردارطارق مسعود دو ہفتوں تک ذمہ داریاں سر انجام دیں گے۔