ایک نیوز: پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس طغرل کا خلیج عدن میں ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول کی تکمیل پر پاکستان واپسی کے دوران عمان کا دورہ کیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق عمان کی بندرگاہ سلالہ آمد پر میزبان بحری حکام کی طرف سے پاک بحریہ کے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے میزبان بحریہ کے اعلی حکام سے اہم ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پی این ایس طغرل کے اس دورے سے دونوں برادر ممالک کے مابین تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔