مستونگ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

Dec 15, 2023 | 09:58 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: بلوچستان کے ضلع مستونگ و گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ ریکٹر سکیل پر زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 3.9 ریکارڈ کی گئی ۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 18 کلو میٹر جبکہ مرکز مستونگ سے 32 کلومیٹر دور مغرب میں واقع تھا۔

زلزلے کی شدت کم ہونے کی وجہ سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں ۔

مزیدخبریں