علمائے کرام کا ڈی آئی خان دہشتگردی کی شدید الفاظ میں مذمت 

Dec 15, 2023 | 09:57 AM

ایک نیوز: 12 دسمبر 2023 کو ڈی آئی خان میں دہشتگردوں کی جانب سے کئے گئے بزدلانہ وار پر پوری قوم غم زدہ ہے۔ 

اس اندوہناک واقعے کے بعد متعدد نمایاں علمائے کرام نے نہایت غم اور دکھ کا اظہار کیا۔ مولانافضل جمیل رضوی کا کہنا تھا کہ "مسلمانوں کو چاہیے کہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر اسلام کے قلعے کو مضبوط تر بنائیں"۔ 

علامہ عابد حسین شاکری کا کہنا تھا کہ "تمام مسالک کے علمائے کرام اس دہشتگردی کے واقعے کو اسلام کے منافی سمجھتے ہیں"۔ "اس قسم کی کاروائیوں کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں، ایسے واقعات کی دین میں ہرگز گنجائش نہیں ہے"۔

مولانا یوسف شاہ کا کہنا تھا کہ "دہشتگردوں نے کل صرف پاک فوج کو ہی نہیں بلکہ پوری پاکستانی قوم کو نقصان پہنچایا ہے"۔"یہ بہت بڑا ظلم ہے"۔ 

مولانا روح اللہ مدنی نے کہا کہ "ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ ایسے دہشتگردوں کی نشاندہی کر کے انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے"۔

مزیدخبریں