آسٹریلیا:کرسمس کیلئےتیاردس ہزارڈونٹس وین سمیت چوری

آسٹریلیا:کرسمس کیلئےتیاردس ہزارڈونٹس وین سمیت چوری
کیپشن: Australia: Thirteen thousand donuts for Christmas stolen along with a van

ویب ڈیسک:آسٹریلیامیں کرسمس کیلئےتیاردس ہزارڈونٹس وین سمیت چوری ہوگئی۔
تفصیلات کےمطابق ہزاروں ڈونٹس سے بھری وین سپلائی لےکرجارہی تھی کہ راستےمیں ایک پٹرول فیلنگ اسٹیشن سےاچانک غائب ہوگئی۔
غیر ملکی میڈیاکےمطابق10 ہزار کرسپی کریمی ڈونٹس سے لدی ہوئی وین29 نومبر کو علی الصبح سڈنی کے مضافاتی علاقے میں ایک پٹرول اسٹیشن سے لاپتہ ہوئی تھی۔
پولیس کو گاڑی ایک ہفتہ بعد ایک پارک سے مل گئی تاہم وین میں موجود ہزاروں ڈونٹس خراب ہوچکے تھے۔ پولیس نے جمعرات کو 28 سالہ خاتون کو واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں خاتون کو پیٹرول اسٹیشن پر لیٹا ہوا دیکھا گیا تھا تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ آیا وہ جانتی تھی کہ وین میں کرسمس کیلئے تیار کردہ 10,000 مزیدار کلاسک ڈونٹس موجود ہیں۔
آسٹریلوی نشریاتی ادارے کے مطابق خاتون کی ضمانت مسترد کردی گئی ہے اور اُس پر گاڑی چوری و بغیر لائسنس ڈرائیونگ کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
ڈونٹس بنانے والی کمپنی نے صارفین کو یقین دلایا ہے کہ وہ چوری شدہ 10,000 ڈونٹس کو نئے ڈونٹس سے تبدیل کر رہے ہیں۔