اداکاروہاج علی نےہالی ووڈکےساتھ بالی ووڈاداکاروں کوبھی مات دیدی

Dec 15, 2023 | 07:26 AM

ویب ڈیسک:پاکستان شوبزانڈسٹری میں شہرت کی بلندیوں کوچھونےوالےمعروف اداکاروہاج علی رواں سال کی ایشیاء کی10 مقبول ترین شوبز شخصیات کی فہرست میں شامل ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارےکےمطابق ”ایسٹرن آئی“کی جانب سے جاری کی گئی فہرست میں ایشیاء کی اُن شوبز شخصیات کے نام شامل کیے گئے ہیں جنہوں نے2023 میں فلم، ٹی وی، سوشل میڈیا، موسیقی اور ادب سمیت مختلف شعبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے مقبولیت حاصل کی ہے۔
”ایسٹرن آئی“ نے معروف اداکار وہاج علی کو”نمبر ون پاکستانی اسٹار“ قرار دے دیا اور اس کے ساتھ ہی برطانوی اخبار نے 2023ء کی”ٹاپ 50 ایشین سیلیبریٹیز“ کی فہرست بھی جاری کردی ہے۔
فہرست کے مطابق پاکستانی اداکار وہاج علی نے 2023ء کی”ٹاپ 50 ایشین سیلیبریٹیز“ کی فہرست میں نویں پوزیشن حاصل کی ہے، اس کامیابی کے بعد وہاج علی نے کئی نامور ہالی ووڈ اور بالی ووڈ اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
برطانوی اخبار کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان پہلے نمبر پر ہیں، اُنہوں نے یہ پوزیشن رواں سال اپنی دو سُپر ہٹ فلموں”پٹھان“ اور”جوان“ کی ریکارڈ توڑ کامیابی کی وجہ سے حاصل کی۔
رپورٹ کے مطابق 2023ء کی”ٹاپ 50 ایشین سیلیبریٹیز“ کی فہرست میں وہاج علی کے علاوہ دیگر پاکستانی فنکار بھی شامل ہیں جن میں سجل علی، احد رضا میر، یمنیٰ زیدی، حدیقہ کیانی، عروج آفتاب اور بلال عباس خان شامل ہیں۔
واضح رہے کہ وہاج علی رواں سال نجی چینل کےڈراما ”تیرے بن“ سےمقبولیت حاصل کی تھی، اپنی بہترین اداکاری کے سبب شہرت کی بلندیوں پر پہنچے، وہ ناصرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی کافی مقبول ہوچکے ہیں۔

مزیدخبریں