ویب ڈیسک:غزہ کے ساتھ فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فوج کی اشتعال انگیز کارروائیاں جاری ہیں۔
تفصیلات کےمطابق اسرائیلی فوج دہشتگردی میں اس قدر اندھی ہوگی کہ مسجد میں بھی جوتوں سمیت داخل ہوگی،صیہونی فوج نےمسجد کاتقدس پامال کرتےہوئےلاؤاسپیکرپراپنےمذہبی تہوارکےگیت بھی نشرکئےاوراپنی عبادات بھی کی ۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد اسرائیلی فوج نے فوجیوں کو ڈیوٹی سے ہٹا دیا ہے۔