ایک نیوز:مٹیاری میں مال بردارگاڑی کوحادثےکےنتیجےمیں8بوگیاں انجن سےالگ ہوگئی۔
تفصیلات کےمطابق مٹیاری کے قریب شاہپورریلوےپھاٹک پرمال بردارگاڑی کی8بوگیاں انجن سےالگ ہوگئیں۔
ذرائع کےمطابق ریلوےپھاٹک بندہونےکےباعث کوئی بھی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا، تیزرفتاری کےباعث انجن سےبوگیاں الگ ہوئیں،مال بردارٹرین کراچی سےلاہورجارہی تھی توراستےمیں حادثہ کاشکارہوگئی۔
ذرائع کےمطابق ریلوے ٹریک پر بوگیاں کھڑی ہونے کے باعث ریلوے ٹریک کو عارضی طور پر بند کیاگیاتھا،مال بردار گاڑی کی بوگیاں انجن سے ملانے کے بعد روانہ کردی گئی اورریلوے ٹریک کو بحال کردیا گیا ہے۔