لاہور میں مبینہ پولیس مقابلہ،ساتھیوں کی فائرنگ سے2ملزمان ہلاک

شادباغ میں مبینہ پولیس مقابلہ،ساتھیوں کی فائرنگ سے2ملزمان ہلاک
کیپشن: Alleged police encounter in Shadbagh, 2 accused killed in firing by colleagues

ایک نیوز:شادباغ میں مبینہ پولیس مقابلہ کےدوران اپنےساتھیوں کی فائرنگ سےدوملزمان ہلاک ہوگئےجبکہ دوملزمان فرارہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق لاہورکےعلاقہ شادباغ ندیم سرورگھاٹی رنگ روڈکےقریب  رات گئےمبینہ پولیس مقابلہ ہوا،اپنےساتھیوں کی فائرنگ سےدوملزمان مارےگئے۔
پولیس کےمطابق چارملزمان واردات کےبعدفرارہونےکی کوشش کررہےتھے،کہ پولیس نےناکےپرملزمان کوروکنےکی کوشش کی،اس دوران دوموٹرسائیکل سوارپکڑےگئےجبکہ دوملزمان فرارہوگئے۔
پولیس کےمطابق پکڑےجانےوالےڈاکوؤں سےپوچھ گچھ کی جارہی تھی کہ اس دوران فرارہونےوالےملزمان نے واپس آکرپولیس پراندھادھندفائرنگ شروع کردی،ملزمان کی اپنی فائرنگ کی زدمیں آکران کےدوساتھی مارےگئے۔
پولیس کےمطابق فائرنگ کےبعددونوں ملزمان فرارہوگئے،ہلاک ہونےوالےملزمان کی شناخت ذیشان اورعابدکےنام ہوئی ہے،ہلاک ہونےوالےملزمان ریکارڈیافتہ اوردرجنوں وارداتوں میں مطلوب تھے۔
پولیس کےمطابق ہلاک ہونےوالےملزمان کی لاشوں کوتحویل میں لےکرضروری کارروائی کیلئےہسپتال منتقل کردیاگیاہےاورفرارہونےوالےڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئےٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہے۔