بھارتی اداکار ”میرادل یہ پکارے آجا “سے شہرت حاصل کرنیوالی لڑکی سے شادی کے خواہاں

بھارتی اداکار ”میرادل یہ پکارے آجا “سے شہرت حاصل کرنیوالی لڑکی سے شادی کے خواہاں
کیپشن: Indian actor wants to marry a girl who gained fame from "Meeradal Yeh Pakare Aaja".

ایک نیوز نیوز :بھارتی اداکار نے ”میرادل یہ پکارے آجا “پر ڈانس سے شہرت حاصل کرنیوالی لڑکی عائشہ کو شادی کی آفرکردی ۔
تفصیلات کےمطابق بھارتی اداکار فیضان انصاری نےکہاکہ وہ شادی کرنے جلد پاکستان آئیں گے۔ کوئی بھی طاقت مجھے عائشہ سے شادی کرنے سے روک نہیں سکتی۔عائشہ سے شادی کرنے کے لئے پاکستان کا ویزا بھی حاصل کررہے ہیں، اس کے لیے انہوں نے دوسرا پاسپورٹ بھی بنوالیا ہے ۔ وہ 2 سے 3 دن میں عائشہ سے ملنے ممبئی سے لاہور پہنچ جائیں گے۔
بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے فیضان انصاری نے کہا کہ جب سے انہوں نے عائشہ کو دیکھا ہے، انہیں وہ بہت اچھی لگیں ہیں۔ ان کی عائشہ سے ملاقات روز ہی خوابوں میں ہوتی ہے۔فیضان نے کہا کہ عائشہ شادی کے بعد ممبئی ضرور آئیں گی۔