ایک نیوز نیوز :حکومت اور پی ٹی آئی میں ڈیڈ لاک ختم کرنے کے لیے کوششیں تیز ہوگئیں اور پس پردہ رابطے مزید فعال ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان ڈیڈ لاک ختم کرنے کے لئے صدر مملکت عارف علوی کے رابطوں میں تیزی آگئی ، صدر مملکت عارف علوی کی حکومتی ٹیم اسحاق ڈار، اعظم نذیر تارڑ اور ایاز صادق سے رابطے اور ملاقاتیں ہوئی ہیں۔اس کے علاوہ حکومتی ٹیم کے ساتھ پرویز خٹک اور اسد عمر کی براہ راست ملاقات کرانے کی بھی کوششیں جاری ہیں۔